Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

امریکا پر بھروسہ حماقت اور نادانی ہے، امریکی فریب میں آنے والے ممالک ہمیشہ تباہی سے دوچار ہوئے ہیں، سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یوکرائن کو جنگ کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، امریکا پر اعتماد اور بھروسہ کرنا حماقت اور نادانی ہے۔ یوم جانباز کی مناسبت سے اپنے خطاب میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء، جانبازوں اور ان کے اہلخانہ پر افتخار ہے کہ ان کی قربانیوں اور فداکاریوں کے نتیجے میں آج لبنان میں امن و ثبات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن کی جنگ سبق آموز جنگ ہے اس جنگ میں بیشمار عبرتیں موجود ہیں، یوکرائن کی جنگ عبرتوں اور سبق آموز ہونے کے لحاظ سے اہم ہے۔ حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکا روس کو شہریوں پر حملوں کے بارے میں دھمکی اور نصیحت کررہا ہے جبکہ امریکا نے تمام جنگوں میں عام شہریوں کا دل کھول کر خون بہایا ہے، عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنے سنگين اور مجرمانہ جرائم کو فراموش کردیا ہے، امریکیوں نے افغانتسان میں شادی کی تقریب کو عزا میں بدل دیا، داعش دہشت گردوں نے پشاور میں امریکا کی خوشنودی کے لئے بے گناہ نمازیوں کو بہیمانہ طور پر شہید کیا، امریکی فوجیوں کے سنگين اور بہیمانہ جرائم سے تاریخ بھری پڑی ہے، امریکی فوجیوں کو ان کے سنگين جرائم کی وجہ سے ہزاروں بار عدالتوں سے سزا ملنی چاہیئے، امریکی فوجیوں نے افغانستان، شام، عراق، لیبیا اور یمن میں بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا اور آج بھی امریکی فوجی مشرق وسطی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پر اعتماد حماقت اور نادانی ہے، فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں امریکا برابر کا شریک ہے۔
سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں امریکا برابر کا شریک ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یورپی ممالک جنگ کے حق میں نہیں تھے لیکن امریکا اور برطانیہ نے اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کے ذریعہ یوکرائن کو جنگ میں دھکیل کر اسے تنہا چھوڑ دیا، یوکرائن کے صدر کے مطالبات کو امریکا اور برطانیہ نے ٹھکرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جھوٹا اور مکار ہے، امریکا کے فریب میں آنے والے ممالک ہمیشہ تباہی اور بربادی سے دوچار ہوئے ہیں، امریکا اپنے اتحادیوں کا آخری وقت میں ساتھ چھوڑ دیتا ہے اور مختلف بہانے بنانے لگتا ہے، دنیا کو امریکا کے فریب میں نہیں آنا چاہیئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular