لاہور (پ ر) پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ 15 جولائی تک مدارس دینیہ بند رہیں گے۔ حکومت سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے حالیہ مذاکرات ناکام رہے ہیں۔شیعہ مدارس کے پرنسپل صاحبان کے نام مراسلے میں علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پر علماءو مدرسین میں تشویش پائی جاتی ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ بھی کھول دی گئی ہے مگر افسوس مدارس دینیہ کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ کے تناظر میں حالات کی سنگینی کے بارے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ کورونا کا خطرہ موجود ہے اور اس وبا کا پھیلاو مزید بڑھ رہا ہے،اور یقین دہانی کروائی ہے کہ حالات بہتر ہونے پر مدارس کھول دیئے جائیں گے۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- مدارس دینیہ15 جولائی تک بند رہیں گے،وفاق المدارس الشیعہ
مدارس دینیہ15 جولائی تک بند رہیں گے،وفاق المدارس الشیعہ
-
Ilyas - جون 18, 2020
- قومی خبریں
- 1
- 0 minute read


































