
کولمبو : معاشی بحران سے دوچار سری لنکا نے تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کو پہلے ہی خوراک کے سامان کی قلت کا سامنا ہے۔سری لنکا کے وزیر توانائی کنچنا وجیسکیرا کا کہنا ہے کہ کابینہ نے تیل کی قیمتوں میں اس لیے اضافے کی منظوری دی ہے کہ ریاست کے زیرانتظام پیٹرولیم کارپوریشن میں بھاری نقصانات کو روکا جا سکے۔
ڈیزل کی قیمت 289 سے بڑھا کر 400 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کر دیا گیا ہے۔
پچھلے چھ ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 230 فیصد اور پیٹرول کے نرخ میں 137 فیصد سے زائد اضافہ کیاجاچکا ہے قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک میں تیل کی کمی ہے اور اکثر اوقات تیل بھروانے کے لیے قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے واضح رہے کہ دو کروڑ 20 لاکھ کی آبادی کو تاریخ کے بدترین حالات کا سامنا ہے۔


































