Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

تازہ حملوں سے واضح ہوتا ہے اسرائیل جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں، قطر

دوحہ : قطری وزیرِ اعظم محمد بن عبداللّٰہ رحمٰن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ وہ جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ہے۔ سی این این کو انٹرویو میں قطری وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ مزاکرات میں کوئی جلد پیشرفت نہیں دیکھ رہے۔ جب تک اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تو کیسے مان لیا جائے کہ جنگ بندی میں سنجیدہ ہے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ امریکی فوجی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی ایک ایک پیش رفت ہوگی جس سے مذاکرات کو پٹری پر لانے میں مدد ملے گی لیکن اسرائیل نے اس کے بجائے غزہ پر حملے تیز کرنے کا انتخاب کیا۔ الثانی نے یہ بھی کہا کہ نئے بنائے گئے گروپ کے ذریعے غزہ میں امداد کی تقسیم کا امریکی حمایت یافتہ منصوبہ غیر ضروری ہے۔ انسانی ہمدردی اور اقوام متحدہ کے امدادی گروپوں نے کہا ہے کہ ان کے پاس پہلے ہی غزہ تک امداد پہنچانے کے ذرائع موجود ہیں لیکن اسرائیل کی جانب سے انہیں ایسا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular