
اسلام آباد : راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں کے خلاف دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔ جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں معاملہ یوم آزادی تک لے جایا جائے گا۔ عوامی دھرنے کے 14 اگست تک کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ جماعت اسلامی گورنر ہاؤس کراچی پر بھی دھرنا دے گی اس کے بعد پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں بھی دھرنے دئے جائیں گے۔ صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے بعد ڈویژنل لیول پر احتجاج ہوگا۔


































