
کلام امام خامنہ ای دام ظلہ العالی*
گھریلو کاموں میں کچھ کام بہت ہی مشکل ہیں اور ان میں سے ایک مشکل ترین کام بچوں کی تربیت اور انکو سنبھالنا ہے.
اگر آپ مشکل ترین کاموں کی ایک فہرست بنائیں تو ان میں سرفہرست کام بچے سنبھالنا ہوگا اور باقی کام اس کے مقابلے میں آسان ہونگے.
بچے سنبھالنا واقعی ایک مشکل کام ہے، مرد حضرات ایک دن بھی یہ کام نہیں کرسکتے لیکن یہی کام خواتین بلند حوصلے اور ظرافت سے کرتی ہیں.
خداوند متعال نے خاتون کے غریزہ میں اس کام کو انجام دینے کی صلاحیت رکھی ہے.


































