
Untitled design – 1
غزہ : غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو اسرائیل نے دو سال بعد محدود اور آزمائشی بنیادوں پر دوبارہ کھول دیا ہے۔اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق کراسنگ کھولنے کا اقدام جنگ بندی معاہدے کے تحت یورپی یونین، مصر اور دیگر فریقوں سے ہم آہنگی کے ساتھ ابتدائی مرحلے کے طور پر کیا گیا ہے۔ کراسنگ سے صرف غزہ کے رہائشیوں کو آمدورفت کی اجازت دی جائے گی۔ اسرائیلی اخبار یدیوت اہرونوٹ کے مطابق یہ عمل پائلٹ آپریشن کے طور پر شروع کیا گیا ہے، جبکہ دونوں سمتوں میں باقاعدہ نقل و حرکت کل سے متوقع ہے۔ آج صرف محدود پیمانے پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ اخبار کے مطابق روزانہ تقریباً ایک سو پچاس افراد غزہ سے باہر جائیں گے جبکہ لگ بھگ پچاس افراد کی واپسی ہوگی۔
اسرائیلی چینل بارہ کا کہنا ہے کہ کراسنگ پر تصدیقی نظاموں اور سیکیورٹی طریقہ کار کی جانچ جاری ہے۔


































