Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

ملکہ الزبتھ اسرائیلیوں کو دہشت گرد سمجھتی تھی، سابق صدر

تل ابیب : سابق اسرائیلی صدر ریوین ریولن نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ ہر اسرائیلی کو دہشت گرد یا دہشت گرد کا بیٹا سمجھتی تھیں۔ لندن میں حیفا کے ٹیکنین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں ریوین ریولن نے کہا کہ اسرائیل اور ملکہ الزبتھ کے درمیان تعلقات قدرے مشکل تھے۔ انہوں نے اسرائیلی حکام کو بکنگھم پیلس میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ملکہ کا خیال تھا کہ ہم میں سے ہر ایک دہشت گرد ہے یا دہشت گرد کا بیٹا ہے۔ بااثر کنزرویٹو فرینڈز آف اسرائیل گروپ کے اعزازی صدر اسٹورٹ پولک نے ملکہ الزبتھ کی موت کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ شاہی خاندان کو دفتر خارجہ نے اسرائیل کا دورہ کرنے سے منع کردیا تھا.

مزید پڑھیے

Most Popular