
دوحہ: قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کا کہنا ہے کہ دوحہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے ان کا ملک مصر۔ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہے اور کوشش کررہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات جلد شروع ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر جنگ کے خاتمے کے لیے مکمل معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔
اس سے پہلے قطر کے وزیر مملکت اور چیف مذاکرات کار محمد الخلیفی نے کہا کہ دوحہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی کے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور مشکلات کے باوجود ایسا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں فریقین نے کوششوں کی توثیق کی ہے۔


































