Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کو آج لاہور میں مشروط طور پر ریلی نکالنے کی اجازت

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج لاہور میں مشروط طور پر ریلی نکالنے کی اجازت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد ریلی کی اجازت دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو پابند کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ بھی مکمل تعاون کریں گے۔ ریلی کی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔ ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق قانون کی پاسداری کی جائے گی، پارٹی رضاکار انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کارکن اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔ ریلی کے دوران کسی کے جذبات و احساسات مجروح نہیں ہوں گے۔ ریلی کیلئے کسی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔ روٹ پر بھی کسی طرح کی وال چاکنگ نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular