
مناما : بحرین میں یوم ارض کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین ویہونی حکومت اور امریکا کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیلی پرچم کو بھی آگ لگائی۔ مظاہرے میں شامل عوام نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائی کی سراہا۔ یوم ارض 1976 میں فلسطین میں پیش آنے والے واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن غاصب صیہونیوں نے فلسطینیوں کی سرزمین کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔


































