
کراچی: یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان۔ ایران۔ ملائیشیا اور بنگلہ دیش سمیت متعدد مسلم ممالک میں احتجاج کیا گیا۔ پاکستان میں کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور قرآن جلانے کے گھناؤنے واقعات کو اشتعال انگیزی قرار دیا۔ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے یورپی حکام سے اسلام دشمنی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور توہین قرآن پر احتجاج کیا۔افغانستان میں بھی دارالحکومت کابل اور دیگر بڑے شہروں میں اسلام مخالف کارروائیوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مارچ کیا۔ ملائیشیا ۔ لبنان۔ بحرین سمیت مختلف ملکوں میں بھی مسلمانوں نے قرآن پاک کی توہین پر احتجاج کیا۔


































