
کراچی : کراچی میں امریکی قونصل خانے پر تعینات امریکی میرین نے فائرنگ کرکے نو افراد کو شہید اور چالیس کو زخمی کردیا۔ ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین کی بڑی تعداد قونصلیٹ پہنچ گئی۔ درجنوں نوجوان دروازہ توڑ کر قونصلیٹ میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی قونصلیٹ پر تعینات امریکی میرین کے اہلکاروں نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس سے نو افراد شہید اور چالیس زخمی ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز نے شدید شیلنگ اور فائرنگ کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ کسٹم ہاؤس کے سامنے نیٹی جیٹی پل پر مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جبکہ مولوی تمیز الدین روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سلطان آباد سے مائی کولاچی کی جانب جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی ہے۔ ادھر احتجاج کے پیش نظر نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔


































