
لندن : برطانیہ اور فرانس آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ مشن کی قیادت کریں گے۔ کثیرالقومی مشن لڑائی کے خاتمے کے بعد شروع کیا جائے گا۔
یہاں برطانیہ میں وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اکاون ممالک کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز میں عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ کے لیے ایک کثیرالقومی مشن تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشن کا مقصد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بارودی سرنگوں کی صفائی میں مدد دینا ہوگا۔یہ اقدام مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درجنوں ممالک پہلے ہی اس مشترکہ مشن میں وسائل فراہم کرنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔


































