Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اقتصادی تعلقات کو پہلے سے زیادہ فروغ دیں گے(پاک ایران قیادت )

عمران خان اور حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان تعلقات کی ترقی، انہیں گہرا بنانے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کو شیئر کرنے پر اتفاق
سرحد کے ذریعے سامان کے تبادلے اور باہمی تجارت کے خواہاں ہیں،روحانی،غیر قانونی پابندیوں کے خلاف ایران کی حمایت کو فرض سمجھتاہوں،عمران خان
تہران(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران نے تجارت کے فروغ،سرحدی بازاروں میں توسیع سمیت کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدرحسن روحانی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی اور انہیں گہرے بنانے ،کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے دونوں ممالک کے تجربات، علم اور ٹیکنالوجی کو شیئر کرنے پر بات ہوئی ، فریقین نے صحت سے متعلق نکات پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے سرحدوں اور بارڈر مارکیٹوں کو دوبارہ بحال کرنے اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔صدر روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خلاف پاکستان کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مزید فروغ دیں گے، انہوں نے صحت سے متعلق ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی بازاروں کے کھولنے کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی توسیع کا سبب قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان کیساتھ سرحد کے ذریعے سامان کے تبادلے اور باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، عمران خان نے کہا کہ وہ ایران مخالف امریکی غیر قانونی پابندیوں کے سامنے ایران کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، عمران خان نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت کثیر الجہتی تعلقات کو مزید گہرے بنانے پر زور دیتے ہوئے صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کی سرحدوں کی سرگرمیوں اور سرحدی مارکیٹوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا خیر مقدم کیا، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کی بحالی سے پاکستان کی معیشت جو کورونا وائرس کی وجہ سے بہت مسائل سے دوچار ہے، کو بہت مدد ملے گی، ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے حق میں اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular