Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب، شام تعلقات میں پیش رفت، شامی وزیر خارجہ کا 12 سال بعد جدہ کا دودہ

جدہ : سعودی عرب نے ایران کے بعد شام سے بھی بارہ سال بعد تعلقات بحال کرلئے۔ شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سعودی عرب کا دورہ کیا کہ یہ 2011 کے بعد کسی بھی شامی عہدیدار کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں اپنے شامی ہم منصب فیصل المقداد سے ملاقات کی، جس میں شام کے عرب ماحول میں دوبارہ شامل ہونے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرا کی ملاقات سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بات چیت میں شام کے عرب ماحول میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسی طرح شام کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے کے طریقوں پر بھی گفت وشنید کی گئی۔مشترکہ بیان میں شام میں انسانی مشکلات کو حل کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مناسب ذرائع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔سعودی- شامی بیان میں شامی ریاست کی حمایت پر زور دیا گیا ہے تاکہ حکومتی کنٹرول کو بڑھانے اور مسلح ملیشیاؤں کی موجودگی کو ختم کرنے کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے میں بھی تعاون کو مضبوط کیا جائے۔ دونوں فریقوں نے شام اور سعودی عرب کے درمیان قونصلر خدمات اور پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا۔ شام کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ زلزلے سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر ایک مشترکہ پریس بیان جاری کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular