
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت جاری ہے۔ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران، امریکا جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی خبریں غلط ہیں۔ اس کے علاوہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی ناکا بندی مکمل طور پر نافذ کردی گئی ہے۔ ناکا بندی ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے تمام ممالک کے جہازوں کے خلاف کی گئی ہے۔


































