
واشنگٹن : واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے اجلاس سے قبل فلسطینی حامی مظاہرین نے احتجاج کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین بورڈ کے اجلاس کے مقام پر جمع ہوئے ۔ مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ کے خلاف سخت نعرے درج تھے۔ کچھ بینرز پر واضح طور پر لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، جہنم میں جاؤ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بعض کو حراست میں لے لیا۔


































