Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ لبنان میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر لکھا ہے کہ امید ہے لبنان میں جنگ بندی پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے بعد ترکیہ پہنچ چکے ہیں، وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کیلئے ترکیہ میں موجود ہیں۔
وزیرِ اعظم آج انطالیہ میں منعقدہ پانچویں ڈپلومیسی فورم میں ’’آئندہ کل کے لائحہ عمل و غیر یقینی صورتحال کے انتظام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور پینل گفتگو میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیرِاعظم فورم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، اس موقع پر وزیرِ اعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں بھی بھی ہوں گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular