Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

انسانی اسمگلروں کی کارروائیاں بر وقت نہ روکنے پر وزیرِ اعظم برہم

اسلام آباد:؛ انسانی اسمگلروں کی کارروائیاں بر وقت نہ روکنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔ فرانس روانگی سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یونان میں پیش آئے کشتی کے سانحے پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللّٰہ، مریم اورنگ زیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو یونان کے قریب بحیرۂ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے اظہارِ برہمی کیا کہ انسانی اسمگلروں کی کارروائیاں بر وقت کیوں نہ روکی گئیں؟ متاثرہ لوگوں کا جن اضلاع سے تعلق ہے وہاں کی انتظامیہ نے ملوث ایجنٹوں کی کارروائیوں کا بر وقت نوٹس کیوں نہ لیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ تحقیقات کی نگرانی اور ذمے داران کو سزا دلوانے کے لیے ضروری قانون سازی کے لیے تجاویز مرتب کریں۔ کشتی واقعے کے ذمے داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کو کارروائی مکمل کر کے واقعے کی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular