
کابل : کابل میں چائینیز ریسٹورنٹ میں زوردار بم دھماکا سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ دھماکے سے سات افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا اس وقت ہوا جب ریسٹورنٹ گاہکوں سے بھرا ہوا تھا۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی


































