
ویٹی کن : کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں صدارتی اُمیدواروں کی مخالفت کردی۔ پوپ نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔ چاہے وہ تارکین کو ملک بدر کرنے والا ہو یا بچوں کو مارنے والا ہو۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن کے خلاف ہیں اور کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں۔ ماں کے پیٹ سے بچے کو زبردستی نکالنا ایک قتل ہے کیونکہ وہاں زندگی ہے۔ انہوں نے امریکا میں کیتھولک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں۔ کم برائی کون ہے؟ وہ خاتون یا شریف آدمی؟ میں نہیں جانتا۔ ہر ایک کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے۔


































