Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

توہین مذہب قوانین کا سیاسی استعمال خود توہین مذہب ہے، ہائیکورٹ کا مسجد نبوی واقعہ پر مقدمات درج نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسجد نبوی واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف توہین مذہب کے مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی قیادت پر درج توہین مذہب مقدمات کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مسجد نبوی واقعے پر لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی، مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں عام شہریوں کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔پی ٹی آئی رہنما اور وکیل فواد چوہدری نے دلائل دیے کہ توہین مذہب کے قوانین آج تک کسی حکومت نے اس طرح استعمال نہیں کیے ، ایسے مقدمات درج کرکے یہاں کوئی فساد تو نہیں پھیلانا ، لوگ ان کیسز کی بنیاد پر مار سکتے ہیں ، امن و امان کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، توہین مذہب کے قوانین کا سیاسی استعمال قابل مذمت ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس بینچ پر اعتماد کرتے ہیں؟۔ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ بالکل ۔ آپ پر اعتماد نہیں ہوگا تو کس پر ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مذہب کو سیاسی طور پر استعمال کرنا درست نہیں ، آپ درست کہہ رہے ہیں یہ بہت سنگین بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، غیر ملکی کو سیالکوٹ میں مارا گیا، یہ تو سیاسی جماعتوں اور لیڈر شپ کو چاہیے کہ برداشت کو عروج دیں، بادی النظر میں یہاں جو کیسز اس تناظر میں درج ہوئے وہ درست نہیں، اگر یہ تاثر ہے کہ سیاسی طور پر سب کیا جا رہا ہے تو اس تاثر کو زائل کرنا بھی ریاست کا کام ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ توہین مذہب کے قوانین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بذات خود توہین مذہب ہے، ماضی میں ریاست نے ایسی حرکتیں کی ہیں، مذہب کا غلط استعمال کیا گیا جس سے بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں چلی گئیں، ایف آئی آر میں کس کو نامزد کیا گیا ؟۔ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ پانچ سات سو لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے، ہماری طرف سے پوری کمٹمنٹ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف مذہبی کارڈ استعمال نہیں کریں گے، حکومت کی طرف سے بھی کمٹمنٹ آنی چاہیے کہ وہ سیاسی طور پر مذہبی کارڈ کو استعمال نا کرے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد پولیس کو مسجد نبوی واقعہ کے تناظر میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین مذہب مقدمات درج کرنے سے روک دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular