Wed Nov 25, 2026

آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج

روزانہ کی خبریں

اسرائیل میں سیاسی بحران

تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

غاصب اسرائیل کی حکمران یمنا پارٹی سے عید سلمن نامی خاتون رکن اسمبلی کی اچانک علیحدگی سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی مخلوط حکومت ٹوٹنے  کے مزید ایک قدم قریب آگئی ہے۔ حکمران یمنا پارٹی نے یہ اتحاد تقریباً 10 ماہ قبل 13 جون 2021ء کو آٹھ جماعتوں کے ساتھ تشکیل دیا تھا۔ عید سلمان کے استعفیٰ سے قبل، اس اتحاد کے پاس پارلیمنٹ کی 120 میں سے 61 نشستیں تھیں اور دیگر 59 کا تعلق حکمران اتحاد سے باہر حریف جماعتوں یا عربوں سے ہے۔ سلمن کے اسرائیلی وزیراعظم بینیٹ کے اتحاد سے نکلنے سے ان کی تعداد 61 سے کم ہو کر 60 اور مخالفین کی تعداد 60 ہو جائے گی۔ اس صورت میں، نفتالی بینیٹ اور یائر لاپڈ کی کابینہ اتحاد سے باہر کی جماعتوں (جیسے عرب مشترکہ فہرست) کے ووٹ کے ذریعے ہی اپنے بلوں کی منظوری دے سکے گی۔

حکمران یمنا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے درمیان معاہدے کے مطابق بینیٹ کو اگست 2023ء تک اسرائیل کے وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہنا تھا اور اس کے بعد "یش عطید” پارٹی کے سربراہ یائر لاپیڈ پارلیمنٹ کی مقررہ مدت کے خاتمے تک مقبوضہ فلسطین کے وزیراعظم رہیں گے۔ لیکن موجودہ حالات میں اس کا کوئی امکان نہیں ہے، کیونکہ اب یہ معاہدہ قابل فہم نہیں ہے اور یہ امکان ہے کہ اسرائیل سیاسی غیر یقینی کی تاریک سرنگ میں دوبارہ داخل ہو جائے گا، جس میں لاپیڈ اور بینیٹ دو سال پہلے پھنس گئے تھے۔ غاصب اسرائیل میں دو سال سے بھی کم عرصے میں پانچ بار انتخابات منعقد ہوئے۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ کون سے عوامل ہیں، جنہوں نے
نفتالی بینیٹ اور لاپیڈ کی نازک مخلوط حکومت کو سقوط کے ایک اور قدم قریب کرکے ایک غیر یقینی مستقبل سے دوچار کر دیا ہے۔

بظاہر کہانی یہ ہے کہ حریف لیکوڈ پارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن یاہو نے عید سلمین کو بینیٹ اتحاد چھوڑنے کے لیے دھوکہ دیا اور انھیں اگلی کابینہ میں وزیر صحت کا عہدہ دینے کی پیشکش کی، لیکن سلمین کا یہ بیان کہ انھوں نے اسرائیل کی یہودی شناخت سے انکار کے بینیٹ ایجنڈے کی وجہ سے حکمران اتحاد سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ حکمران اتحاد سے دوری میں اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ، بہت سے دائیں بازو کے اسرائیلی لوگوں کی طرح، بینیٹ انتظامیہ کی بار بار سکیورٹی کی ناکامیوں سے مطمئن نہیں ہے، جس سے نیتن یاہو نے فائدہ اٹھایا ہے۔ شرم الشیخ، عقبہ اور النقب کے اجلاسوں کے انعقاد کے دوران بینیٹ حکومت نے یہ موقف دینے کی کوشش کی کہ اس کی حکومت مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر بعض عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن صرف ایک ہفتے میں مقبوضہ علاقوں میں تین جوابی کارروائیاں ہوئیں۔

1948 میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں بیئر السبا، الخدیرہ اور بنی برقدر میں فلسطینی حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔ فلسطینی شخصیات کا کہنا ہے کہ مقبوضہ زمینوں کے قلب میں فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں نے صیہونی حکومت کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ انتیس مارچ کو تل ابیب کے بنی براک نامی علاقے میں انجام پانے والے شہادت پسندانہ آپریشن میں پانچ صیہونی ہلاک ہوگئے تھے۔ ستائیس مارچ کو شہر الخضیرہ میں انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائی میں بھی دو صیہونی ہلاک ہوئے تھے۔ گذشتہ بائیس مارچ کو بھی بیئرالسبع میں دو شہادت پسندانہ کارروائیوں میں چار انتہاء پسند صیہونی ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی مخلوط صیہونی حکومت نے ایرانو فوبیا کے منصوبے کا سہارا لے کر خود کو نئے ابھرنے والے ممالک کے حمایتی کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی، لیکن ان کارروائیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اپنی حفاظت بھی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ تینوں کارروائیاں اسرائیل کے اندر اور فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول اور سکیورٹی حدود سے باہر ہوئیں، ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری پوری طرح خود بینیٹ حکومت پر عائد ہوتی ہے اور جو چیز اس ناکامی کو مزید بڑھاتی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ کارروائیاں محدود وقت کے اندر انجام پائی ہیں، یعنی اوسطاً ہر دو دن میں ایک بار، حالانکہ اس دوران صیہونی حکومت کی فوج اور سکیورٹی فورسز مکمل چوکس تھیں۔

ان کارروائیوں سے جہاں فلسطینیوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا ہوئی، وہاں صیہونیوں کے درمیان تفرقہ اور اضطراب پیدا ہوا اور بالآخر بینیٹ اور لاپیڈ کی کمزور اتحادی حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی۔ تاہم ایک اور امکان جو سکے کا دوسرا رخ ظاہر کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ماضی میں اسرائیل کا طرز عمل ایسا تھا کہ جب بھی وہ اپنی ذمہ داریوں سے کنارہ کشی کرنا چاہتا تھا یا کسی ذمہ داری کو قبول نہیں کرنا چاہتا تھا تو عام طور پر "خود کو نقصان پہنچانا” کی پالیسی پر عمل کرتا۔ اس حوالے سے وہ مختلف بہانوں منجملہ حکومت اور پارلیمنٹ کی تحلیل کا شور و غوغا کرکے تھوڑی دیر کے لیے سیاسی بحران کے پیچھے چھپ جاتا اور جب حالات معمول پر آجاتے تو فوراً ماضی کی سرگرمیوں کو شروع کر دیتا۔

اسرائیل نے بارہا یہ طریقہ امن مذاکرات اور اس کی ناکامی کے خلاف استعمال کیا ہے، بلکہ امن مذاکرات کی توسیع اور بالآخر ناکامی کے خلاف استعمال کیا ہے اور اب وہ یہی طریقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی ایٹمی مذاکرات کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل اپنی حکومت میں سیاسی خلا پیدا کرکے بائیڈن حکومت کے لیے ایک نئی رکاوٹ پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اس سازش کے مطابق، اگر بائیڈن حکومت ایٹمی معاہدے کی بحالی چاہتی ہے تو اس کے سامنے اسرائیل کی سیاسی صورت حال کو رکھ کر اس کی توجہ کو معاہدے سے ہٹا دیا جائے اور وہ  لیپڈ اور بینیٹ کی مخلوط حکومت کے خاتمے کو روکنے میں مشغول ہو جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular