
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی رضاکارانہ ہجرت کا منصوبہ اب بھی ایجنڈے پر ہے۔ غزہ جنگ کے تین میں سے دو مقاصد حاصل کرلئے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران اسرائیل نے ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف نمایاں فوجی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کے خطرے کو کم کرنے کے دو اہم مقاصد حاصل کرلئے۔ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مکمل فتح کا ہدف اب بھی برقرار ہے اور یہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران پر دوبارہ حملہ کرے گا۔ اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔


































