
واشنگٹن: امریکا کی زیرقیادت بورڈ آف پیس کے حکام نے حماس کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی پر بعض چھوٹے ہتھیار رکھنے کی اجازت دینے کا منصوبہ بنالیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حماس کے ہتھیاروں سے متعلق ایک مجوزہ امریکی منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں حماس کو مرحلہ وار غیر مسلح کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیشتر ہتھیار مرحلہ وار حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا عمل مہینوں یا اس سے بھی زیادہ عرصہ لے سکتا ہے۔ اس منصوبے کی تیاری میں امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے ایلچی نکولے ملادینوف شامل ہیں۔ اخبارکے مطابق یہ دستاویز آئندہ چند ہفتوں میں حماس کے ساتھ شیئر کیے جانے کا امکان ہےابھی یہ واضح نہیں کہ جمع کیے جانے والے ہتھیار کہاں منتقل کیے جائیں گے یا اس عمل کی نگرانی کس طریقے سے ہوگی۔


































