
کراچی : پی آئی اے نے دمشق کے لیے معطل شدہ فضائی آپریشن بحال کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے دمشق کیلئے پرواز گذشتہ روز 159مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی۔ پی آئی اے ہر اتوار کو ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ اس سے پہلے ہر جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز دمشق روانہ ہوتی تھی۔ زائرین اور کاروباری افراد نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


































