
پشاور : پشاور دھماکے میں تفتیش کاروں کو نیٹ ورک کی تفصیلات مل گئیں۔ دھماکے میں ٹی این ٹی مواد کا استعمال کیاگیا۔ خودکش حملہ آور اور ہیلمٹ سے ملنے والے بال بھی ڈی این اے کے ساتھ میچ ہو گیے۔ خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا ۔ دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں۔ تفتیش کاروں کو خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات مل گئیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاء انصاری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک رَسائی حاصل کر لی ہے نشاندہی بھی ہو گئی ہے بہت جلد گرفتار ہونگے۔


































