
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ اپنے ایک بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گئی، اپنی مرضی کا رزلٹ حاصل کیا گیا، عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکا ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتہائی حساس ریاست ہے، دشمن چاہتے ہیں کہ اس حساس علاقے میں کشیدگی ہو۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر ہمیں تشویش ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہوا، کشمیر کی صورتحال کا اثر پاکستان اور خطے پر ہے۔


































