
بیروت : لبنان میں معاشی بدحالی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سینکڑوں افراد سرکاری عمارتوں کے قریب جمع ہوئے۔ مظاہرین میں سیکیورٹی فورسز کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ مظاہرین نے قومی پرچم اٹھارکھے تھے اور اپنے کھاتوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا تصادم بھی ہوا۔ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین نے سرکاری ہیڈکوارٹر کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور بار بار باڑ توڑنے کی کوشش کی مالیاتی بحران کے دوران مقامی بینکوں کی جانب سے غیر رسمی سرمائے کے کنٹرول کے نفاذ کے بعد اپنی بچتوں تک محدود رسائی ہے۔ لبنان میں اس وقت جدید تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے۔


































