
بغداد : عراقی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔یہ بل مقتدی الصدر کی جماعت کی جانب سے پیش کیا گیا تھا اسے ایک عام اجلاس کے دوران متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ یہ بل ایسی صورت میں منظور کیا گیا کہ جب کئی علاقائی ریاستیں قابض صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کررہی ہیں اور دوسری حکومتوں پر بھی ایسا کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔ بل منظوری کے بعد اب عراق میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی بات کرنا ایک جرم ہے قانون کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، رکن پارلیمنٹ،تاجر یاعام شہری اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ رکن پارلیمنٹ حسن سلیم نے کہا ہے کہ قانون کی منظوری نہ صرف عراقی عوام کی بلکہ فلسطین میں ہیروز اور لبنان میں حزب اللہ کی کی فتح ہے۔


































