
واشنگٹن : واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی تقریر کے دوران فلسطینی حامیوں نے احتجاج کیا اور بلنکن کو نسل کش سیکریٹری اور جنگی مجرم قرار دیا۔مظاہرین نے کہا کہ آپ ہمیشہ نسل کش سیکریٹری کے طور پر پہچانے جائیں گے آپ کے ہاتھوں پر ہزاروں معصوم انسانوں کا خون ہے۔


































