
کراچی : پاکستان نے سعودی عرب سے رواں سال قرض کی رقم نہ لینے کی درخواست کر دی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی ہے،امید کرتے ہیں جلد سعودی عرب سے مثبت جواب ملےگا۔ سعودی عرب سے تیل کی مقدار بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا،متحدہ عرب امارات کے وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جب تک پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہوگا ہم مضبوط نہیں ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مقروض کرکے گئی ہے.


































