
اسلام آباد: پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہےکہ اٹکے ہوئے معاملات حل کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہو سکتا ہے۔
ادھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہاہےکہ ایران اور امریکا کو کئی دہائیوں بعد آمنے سامنے بٹھانے کا سہرا پاکستان کو جاتا ہے۔ پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے پُرامید ہے۔ پاکستان کو وہ عزت ملی جو تاریخ میں کسی کسی کو ملتی ہے.


































