
نیویارک : پاکستان نے عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کو حقیقت بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ منیر اکرم نے مسئلہ فلسطین پر اقوامِ متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں اسلام آباد کا یہ مؤقف دہرایا کہ خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ دوریاستی حل ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک نے عالمی برادری سے اسرائیل کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت پر نظرِ ثانی اور اس سے تجارتی روابط ختم کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کے لوگ اسرائیل کے جرائم کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ اسرائیلی قبضے کے خلاف عوامی مزاحمت ختم نہیں ہوگی اور اس میں شدت آئے گی۔


































