Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی افغانستان میں ایئر اسٹرائیکس، 80 سے زائد دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: پاکستانی فورسز کی افغانستان میں خوارج کے ٹھکانوں پر ایئر اسٹرائیکس کے نتیجے میں 80 سے زائد دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ ایئر اسٹرائیکس میں افغانستان کے 3 صوبوں میں دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں موجود فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں 80 سے زائد خارجیوں کے جہنم واصل ہونے کی اطلاع کنفرم ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی امکان ہے۔
جو مراکز تباہ کیے گئے ان میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر 2 ننگر ہار، خارجی مولوی عباس مرکز خوست، خارجی اسلام مرکز ننگر ہار، خارجی ابراہیم مرکز ننگر ہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار پکتیکا شامل ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular