Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سعودی پالیسیوں پر تنقید سے گریز کی ہدایت

سعودی عرب میں پاکستان کے سفارت خانے نے وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھیں سیاسی سرگرمیوں، مظاہروں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارت خانے نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں کے پھیلاؤ سے اجتناب پر بھی زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پاکستانی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق وہاں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں ملوث ہونا ممنوع ہے، لہٰذا پاکستانی شہری سیاسی اجتماعات، مظاہروں، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں اور سیاسی نظریات کی تشہیر سے مکمل اجتناب کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بھی سعودی قوانین کی پاسداری کی جائے اور مقامی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید یا اشتعال انگیزی پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں کے پھیلاؤ سے اجتناب کریں اور سیاسی یا فرقہ وارانہ مباحث، تکرار اور اشتعال انگیز مواد شیئر نہ کریں۔ بیان کے مطابق خطے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کو سنسنی خیز انداز میں پیش کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔ پاکستانی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری، جرمانے، قید، ملک بدری اور سعودی عرب میں دوبارہ داخلے پر پابندی جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular