
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان تقریباً پینتالیس منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت عالمی رہنماؤں سے اپنی حالیہ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ یہ روابط خطے میں امن کیلئے مفید ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا.


































