
لندن: عالمی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ 101 ویں نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ بن گیا۔ لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل کی عالمی رینکنگ کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے بہترین جبکہ افغانستان کا پاسپورٹ بدترین ہے۔ فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ سنگاپور کے پاسپورٹ پر 193 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جاسکتا ہے فہرست میں فن لینڈ دوسرے، فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان 85چویں نمبر پر موجود ہے۔ بدترین پاسپورٹس میں شام تیسرے۔ پاکستان چوتھے اور فلسطین پانچویں نمبر پر ہے۔


































