
اسلام آباد: پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی حکمرانوں کے ساتھ ملاقاتیں کی۔ پاکستان اور عراقی وفود کی ملاقاتیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں جس کی وجہ سے نتائج نکلے اور عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی امید ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت نے پاکستانیوں کو ویزے اور دستاویزات پر بات کی گئی۔ پاکستان نے عراق سے راہ داری پر بات کی ہے جس کے بعد زرعی اجناس عراق بھیجی جائیں گے۔ آج تک عراق میں سفارتخانہ ایک ہوٹل میں کام کررہا ہے۔ سفارتخانہ کمپیوٹرائز بھی نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عراق میں پاکستانی سفارتخانہ کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ نجف میں پاکستان اپنا قونصل خانہ کھولنے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عراق جانے والے زائرین کے لئے کم ویزا فیس پر بات کی ہے۔ مستقبل میں پاکستان گوادر سے عراق تک فیری سروس کے اجرا کرے گا۔


































