
اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں کی جائیدادوں کے انہدام پر شدید ترین تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے ایک بیان میں کہا کہ نئی دلی کے علاقے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کی جائیدادوں کو منہدم کیا گیا۔ یہ تشویش ناک واقعہ مکمل طور پر بے حسی، قانون کے عدم احترام اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف گہری نفرت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں کی تباہی کا بیہودہ عمل انتہائی افسوسناک ہے۔


































