
دمشق: شام پر قابض تکفیری ٹولے کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے شام پر اسرائیل کے حملوں پر کہا ہے کہ شامی عوام نے سالوں تک جنگ کی ہے جس کی وجہ سے وہ تھک چکے ہیں اور ملک کسی جنگ کے لئے آمادہ نہیں ہے۔ امریکی چینل کو انٹرویو میں الجولانی نے کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ اسرائیل نہیں حزب اللہ اور بشار الاسد حکومت کے باقی ماندہ عناصر ہیں۔ ان کو ختم کرنا ہی مسئلے کا راہ حل ہے۔ الجولانی نے کہا کہ شام کی جلد تعمیر نو کی جائے گی اس حوالے سے بیرونی ممالک کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔ ھیت تحریر الشام کے بارے میں بین الاقوامی برادری کی تشویش بے بنیاد ہے۔ ہم جلد ملک میں استحکام لائیں گے۔


































