Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فوج کی کارروائی، مزید 3 فلسطینی شہید، 5 گرفتار

نابلس: غاصب اسرائیلی ریاست کے صیہونی فوجیوں نے مزید تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں نے چیک پوسٹ پر دو فلسطینیوں کوگولی مارکرشہید کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فلسطینی مسلح تھے اور انھوں نے فوجی چوکی پرفائرنگ کی تھی۔ فوجیوں کے کامیاب آپریشن نے اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملے کو روک دیا ہے۔ چند گھنٹوں قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اریحا کےقریب پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی دستوں نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور قریبی پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار کارروائی کی اور پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر فوجیوں اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular