
راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان نےکہا ہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ آپریشن میں دوسو سولہ عسکریت پسند۔ بائیس فوجی اور چھتیس شہری مارے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ انتیس جنوری کو دہشت گردوں کے حملے کے بعد فوجی آپریشن شروع کیا گیا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا گیا اور اُن کے قبضے سے غیرملکی اسلحہ، گولہ بارود اور آلات برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کی قیادت اور کمانڈ سسٹم تباہ کر دیا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں کو سرحد پار سے مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کی جا رہی تھی۔ ان کو بیرونی سہولت کاری اور لاجسٹک سپورٹ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


































