
دمشق: بشار الاسد کی حکومت ختم ہوتے ہی صیہونی فوج نے شام میں کھلے عام تباہی مچانا شروع کردی۔ اسرائیلی فضائیہ نے شام میں سو سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جس میں جدید میزائل سسٹم، ہتھیاروں کے ڈپو اور گولہ بارود کی تیاری کی سہولیات شامل ہیں۔ حملے کے نتیجے میں دمشق میں سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی حملوں نے دمشق میں سابق حکومتی فورسز کے ہیڈ کوارٹر، انٹیلی جنس اور کسٹمز کی عمارتوں کے قریب سکیورٹی اسکوائر کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر سقوط شام ہوتے ہی اسرائیل نے شام کے ساتھ 1974 کا معاہدہ ختم کردیا اور گولان کی پہاڑیوں پر شام کے حصے پر باقاعدہ قبضہ کرلیا ہے۔ جبکہ اپنی فوج شام کے شہر قنی طرہ میں داخل کردی۔


































