Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

کراچی : کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مرنے والے کی شناخت عمر صدیق کے نام سے ہوئی ہے، جو بزرٹا لائن کا رہائشی تھا۔ اور وہ جناح اسپتال میں ملازمت کرتا تھا۔ ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے وقت کوسٹ گارڈ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی، جس کے قریب ہی دھماکا ہوا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے کہا ہے دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب تھا، کوئی ادارہ یا کوئی مخصوص گاڑی ٹارگٹ نہیں تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular