امریکا میں دوسرے روز بھی فائرنگ، چرچ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

  Click to listen highlighted text! کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلفورنیا کے ایک گرجا گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ اورنج کاؤنٹی کے انڈرشیرف جیف ہالاک نے واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً ڈیڑھ بجے لگونا ووڈز میں واقع جنیوا پریسبائٹیرین نامی چرچ میں ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی عمر 60 سال کے قریب ہے۔ چرچ کے اسٹاف نے حملہ آور کو قابو کرکے بہادری کا ثبوت دیا، انہوں نے یقینی طور پر بہت سی جانوں کو محفوظ بنایا۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں چار زخمی جبکہ ایک معمولی زخمی ہے۔ حملے کے وقت 30 افراد چرچ میں موجود تھے جن میں اکثریت کا تعلق تائیوان سے ہے۔ گذشتہ روز نیویارک کے شہر بفلو کے سپر اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلفورنیا کے ایک گرجا گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ اورنج کاؤنٹی کے انڈرشیرف جیف ہالاک نے واقعے
کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً ڈیڑھ بجے لگونا ووڈز میں واقع جنیوا پریسبائٹیرین نامی چرچ میں ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی عمر 60 سال کے قریب ہے۔ چرچ کے اسٹاف نے حملہ آور کو قابو کرکے بہادری کا ثبوت دیا، انہوں نے یقینی طور پر بہت سی جانوں کو محفوظ بنایا۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں چار زخمی جبکہ ایک معمولی زخمی ہے۔ حملے کے وقت 30 افراد چرچ میں موجود تھے جن میں اکثریت کا تعلق تائیوان سے ہے۔ گذشتہ روز نیویارک کے شہر بفلو کے سپر اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔