امریکا کو داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہئے،قائدین
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے رکن حسن سالم نے بغداد سے امریکی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہاکہ کسی بھی طورپر امریکا کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہئے اور نہ ہی دہشت گرد گروہ داعش کی کارروائیوں کے لئے امریکی حمایت سے چشم پوشی کرنا چاہئے ، سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے بھی ٹوئیٹ کیا کہ حکومت اور عوام اپنے قومی مفادات اور ملک کی مصلحت کو سمجھتے ہیں،ادھر ایک سنّی مفتی مہدی الصمیدعی نے ایک بیان میں نئے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کو عراق سے نکال باہر کریں کیونکہ یہ فوجی، طاقتور اور امانت دار فورسز کو قتل کر رہے ہیں ، جن لوگوں نے مذہبی منافرت پھیلا کر فتنہ انگیزی کی ہے اور جو داعش کے حامی رہے ہیں، ان کا مواخذہ کیا جائے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق سے امریکی سفیر اور فوج کو نکالنے پر زور


































