Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

امام خمینیؒ کی 33 ویں برسی، آپ نےدنیا کو امریکا کے خلاف کھڑا ہونے کا عزم و حوصلہ عطا کیا

تہران : ایران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 33 ویں برسی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ 150 غیر ملکی سفیر اور حکام تہران میں ایک ایسے شخص کی برسی میں شرکت کے لیے موجود ہیں جس نے ایران میں تاریخ کا دھارا بدل دیا – امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ عالمی سامراجی طاقتوں کے ایوانوں میں زلزلہ پیدا کرتے ہوئے دنیا کو امریکا کے خلاف کھڑا ہونے کا عزم و حوصلہ اور جذبہ عطا کیا۔ انہوں نے امريكا كے رعب و دبدبے كے طلسم كو اس وقت توڑديا جب دنيا والے امريكا كو ناقابل شكست سمجھتے تھے۔ خدا پر مکمل بھروسہ كرتے ہوئے اپنی تاريخی اسلامی تحريک كا آغاز كيا اور خدا نے بھی ہر مرحلے اور ہرموڑ پرانھیں مدد اورنصرت فراہم كی ، آپ نے جو بھی قدم اٹھايا وہ اسلام كی سربلندی، خدا كی حاكميت ، انسانیت کے احترام اور عدل و انصاف كے قيام كے لئے تھا۔
حضرت امام خمینی ؒ مؤمن کامل اوراللہ تعالی کے خاص عبد و متعبد انسان تھے جنھوں نے اپنی گہری بصیرت کے ساتھ انقلاب اسلامی برپا کیا ، انقلاب اسلامی، فوجی کودتا کے ذریعہ نہیں بلکہ عوامی طاقت اور حضرت امام خمینی (رہ)کی بصیرت کے ذریعہ وجود میں آیا۔ انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو سیاسی، عسکری ، اقتصادی اورثقافتی وابستگی سے نجات عطا کی اور ایرانی قوم کو آزادی و استقلال جیسی عظيم نعمت سے نوازا۔ حضرت امام خمینی ؒ کی حکیمانہ اور صالح قیادت نے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی میں سب سے مؤثر کردار حضرت امام خمینی ؒ کی عظیم شخصیت اور ان کی الہی قیادت کا تھا۔ آپ کی قیادت و رہبری نے ایرانی عوام کے قلوب و اذہان کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔ انقلاب اسلامی سے پہلے، انقلاب اسلامی کے دوران، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد نیز صدام کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں ایرانی عوام نے جس طرح امام خمینی ؒکا ساتھ دیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ آپ نے انقلاب اسلامی کو مختلف خطرات سے محفوظ رکھا اور اس انقلاب کو اپنی اصلی ڈگر سے منحرف نہیں ہونے دیا ، ورنہ یہ انقلاب بھی اپنے راستے سے منحرف ہو کر تاریخ کا حصہ بن چکا ہوتا لیکن آپ نے اس انقلاب کا سانچہ اس قدر مضبوط ، مستحکم اور عمیق ڈیزائن کیا کہ انقلاب اسلامی کا یہ ننھا سا پودا 43 برس گزرنے کے بعد ایک تناور درخت کی صورت میں تبدیل ہوگيا جو دفاعی لحاظ سے بہت مضبوط ہے ، دشمنوں نے گزشتہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ میں انقلاب اسلامی کے خلاف ہر حربہ آزما کردیکھ لیا، لیکن انھیں ہمیشہ شکست اور ہزیمت اٹھانا پڑی ، داخلی انتشار اور بیرونی جنگ ، معاشی اور اقتصادی ناکہ بندی الغرض ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔

مزید پڑھیے

Most Popular