Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا 28 مئی کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

لندن: ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے اٹھائیس مئی کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ تینوں ممالک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی خاطر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ دو ریاستی حل اسرائیل کے بہترین مفاد میں ہے۔ فلسطین کو تسلیم کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا۔ آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مزید ممالک اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسپین 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔
اسرائیل نے فوری مشاورت کے لیے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے ممالک آئرلینڈ، اسپین، سلووینیا اور مالٹا نے حالیہ ہفتوں میں اشارہ دیا تھا کہ وہ مشترکہ اعلان میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular